الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ بھی شائع کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین پارٹی صدر منتخب ہوئے۔

سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری سالک سینئر نائب صدر جبکہ طارق حسن سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

Check Also

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام،12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ٹانک میں جوائنٹ پولیس چیک پوسٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *