حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم،قانون سازی پر لچک کا امکان

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی اور قانون سازی کے معاملے پر اختلافات ختم کرانے کے لیے پس پردہ رابطے کامیاب ہوگئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات اور رابطوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو مکمل مینڈیٹ دے رکھا تھا، جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بھی قانون سازی کے معاملے پر لچک دکھانے پر آمادہ ہوگئی ہے، جبکہ فریقین کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے مزید رابطے جاری ہیں۔

Check Also

سندھ کابینہ نے ججز کیلئے87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ کابینہ نے ججز کے لیے 87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *