غیر ملکی خاتون کا زیادتی کرنیوالے کی شناخت کے موقع پر مثالی تحمل؛ ویڈیو سامنے آ گئی

اسلام آباد (پبلک پوسٹ )غیر ملکی خاتون نے خود سے ڈکیتی کے دوران زیادتی کرنے والے مجرم کو شناخت کرلیا اور اس موقع پر قرآن کی آیت پڑھتے ہوئے مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیرملکی خاتون کے ساتھ ڈکیتی کے دوران جنسی زیادتی کرنے والا سفاک ملزم 51 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا اور ملزم سے چھینا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

سفاک شخص کی گرفتاری کے بعد غیرملکی خاتون نے ملزم کی شناخت بھی کرلی۔ خاتون نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر خاتون نے ملزم کے سامنے آنے پر بے مثال تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی سخت ردعمل کے بجائے صبر سے متعلق قرآنی آیت پڑھتے ہوئے تحمل کا اظہار کیا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *