پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب تنازعات کے حوالے سے دونوں ممالک کے براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خیالات کے اظہار امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا۔

رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران امریکی وزیرخارجہ اور ان کے برطانوی ہم منصب نے پاک بھارک جنگ بندی برقراررکھنے پر زور دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکوروببو نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

Check Also

آر ٹی او ون کراچی میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف شکنجہ تیار

کراچی : رپورٹ عمران خان :یڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریجنل ٹیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *