کے الیکٹرک کے خلاف جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں قرارداد

کراچی(پبلک پوسٹ)شہر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کے خلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عامر صدیقی نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی جس میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں کے الیکٹرک شہریوں کے لئے عذاب بن گئی ہے، کے الیکٹرک کے خلاف سندھ حکومت جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے لائسنس کا بھی جائزہ لے۔

Check Also

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 31 رنز سے ہرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *