پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگردحملوں کی اجازت نہیں دیتا: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دہشت گردی کے 200 سے زیادہ واقعات پیش آئے، جن میں 1200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے رواں برس بھی جاری ہیں، دہشت گردی کے حوالے سے یہ سال پاکستان کی تاریخ میں بدترین سال ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ خود بھی دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، پہلگام دہشت گرد حملے کا درد محسوس کر سکتے ہیں، پہلگام حملے کے متاثرین کا دکھ اور خوف بھی محسوس کر سکتے ہیں۔

Check Also

عائشہ عمر نے اپنی مختصر لباس میں لیک تصاویر کے معاملے پر برسوں بعد خاموشی توڑ دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے کئی برس قبل پیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *