سعودی عرب میں سالانہ قرآنی مقابلے : 50 کروڑ سے زائد کے انعامات تقسیم

ریاض(پبلک پوسٹ)سعودی عرب میں حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن کے 26ویں سالانہ شاہ سلمان مسابقہ برائے قرآن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوئی، جس میں ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران کامیاب ہونے والے امیدواروں نے قرآن پاک کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قرآن پاک انسانیت کے لیے بھلائی اور فلاح کی کتاب ہے، جس پر عمل کر کے مسلمان ہدایت اور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔تقریب کے آخر میں حفظ، تلاوت اور تفسیر میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں میں 70 لاکھ ریال سے زائد کے انعامات تقسیم کیے گئے۔یہ مسابقہ سعودی عرب میں قرآن پاک کی ترویج و اشاعت کے لیے اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے، جس میں ہر سال دنیا بھر سے قرآنی علوم کے ماہرین شرکت کرتے ہیں۔

Check Also

راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار نہ کر سکا

بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *