6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اویس لغاری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور ان کے لیے خصوصی خط لکھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 35 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدوں کو ختم کرنے اور نئے معاہدوں میں اویس لغاری کی بہترین کوششیں رہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 6 آئی پی پیز سے بلکل معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کمی سے بجلی صارفین کو تاریخی ریلیف ملا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کی ٹیم مزید محنت اور اچھے کام کرے گی جس سے توانائی سیکٹر میں بہتری اور معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔

Check Also

ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں

ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *