سوشل میڈیا پر خود کو خاتون ظاہر کر کےنازیبا مواد حاصل کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (پبلک پوسٹ )
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم سوشل میڈیا پر خود کو خاتون ظاہر کر کے نازیبا مواد حاصل کرتا تھا، ملزم سے موبائل فون اور مشتبہ سم برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب این سی سی آئی اے نے کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ سے خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم کے موبائل سے خاتون کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *