چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیدی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی، 321 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 260 رنز ہی بناسکی۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ول یونگ اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 47.2 اوورز میں 260 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈکے 320 رنز کے تعاقب میں پاکستان کو پہلا دھچکا فخرزمان کی صورت میں لگا جو فیلڈنگ کے دوران انجری کی وجہ سے میدان سے باہر چلےگئے تھے اور قانون کے مطابق ابتدائی 20 منٹ تک بیٹنگ نہیں کرسکتے تھے۔

پاکستان بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور انتہائی سست روی سے اسکور بورڈ کو آگے بڑھاتے رہے، فخرزمان کی غیر موجودگی میں سعود شکیل نے بابراعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔

سعود شکیل 19 گیندوں پر 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان محمد رضوان بیٹنگ کے لیے آئے اور وہ بھی 14 گیندوں پر صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بعد ازاں، فخرزمان بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے اور وہ 41 گیندوں پر صرف 24 رنز ہی بناسکے جس کے بعد سلمان علی آغا نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ 28 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے آغاز سے ہی سست بیٹنگ کرنے والے بابراعظم آؤٹ ہونے تک مشکل میں دکھائی دیے، انہوں نے نصف سنچری تو اسکور کی لیکن اپنی ٹیم کو مشکلات سے نہیں نکال سکے، وہ 90 گیندوں پر 71 کے اسٹرائیک ریٹ سے 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ نے بھی میچ کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی، خوشدل نے 49 گیندوں پر ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی، 14 نسیم شاہ 13 اور حارث رؤف 19 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل مچل سینٹنر، اور ول او آرک 3،3، میٹ ہینری 2 اور مائیکل بریس ویل، ناتھن اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Check Also

یوٹیلیٹی اسٹورز کے 6 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے