فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سےدنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا، رمیش سنگھ

سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، فیلڈ مارشل

سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، سیلاب کے بعد 24 گھنٹے میں جو آپ نے کیا اس کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان آخری شخص کی بحفاظت منتقلی تک کھڑے رہے، دنیا کو جب پتہ چلے گا کہ فیلڈ مارشل نے خود کرتارپور کا دورہ کیا تو سکھوں کا مان مزید بڑھے گا۔

سکھ رہنما نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سکھ آکر کہتے ہیں کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے، پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے۔

Check Also

پنکی کے 869 موبائل نمبرز، افریقی شہری بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں: ایڈیشنل آئی جی سندھ

کراچی:ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کےکیس میں گرفتار ملزمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *