ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کی تصدیق کی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک میں اقتصادی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترسیلاتِ زر پاکستان کی لائف لائن ہیں، ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک آغاز ہے اور ہم نے مزید آگے بڑھنا ہے، موجودہ حکومت انتظامی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ توانائی، بینکاری نظام اور ایس او ایز کے حوالے سے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں، ہم پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *