جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ، جمشید دستی کو سات برس قید کا حکم

ملتان(پبلک پوسٹ)سیشن کورٹ ملتان نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات برس قید کی سزا سنادی۔

جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008ء میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جعلی ڈگری کی بنا پر انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا۔

Check Also

جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ،حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب، 3 گرفتار،تحقیقات میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل تفتیش

کراچی (پبلک پوسٹ)جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *