کراچی ہجرت نا کرتا تو آج اس مقام پر نہیں ہوتا، محسن عباس

کراچی(پبلک پوسٹ)معروف ٹی وی اداکار محسن عباس نے کہا کہ فیصل آباد سے کراچی ہجرت نا کرتا تو آج اس مقام پر نہیں ہوتا۔ کراچی میں 20 سال سے ہوں اور اس شہر کو اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس نے کہا جب والدین نہیں ہوتے تو احساس ہوتا ہے، آج جب میرے دونوں ہاتھ خالی ہیں، یتیمی کا بوجھ اٹھاتا ہوں تو مجھ سے نہیں اٹھتا۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ کراچی آئے تو بالکل تنہا تھے لیکن اس تنہائی نے انہیں خدا کے قریب کردیا، انہوں نے خدا کو دیکھنا اور محسوس کرنا شروع کردیا۔

محسن عباس کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا دکھ ہوتا ہے کہ میں روزگار کے باعث کراچی منتقل ہونے کی وجہ سے اپنے والدین کے ساتھ انکے بڑھاپے میں زیادہ وقت نہیں گزار سکا، انہوں نے مزید کہا کہ اصل گھر وہی ہوتا ہے جہاں آپکے والدین ہوں۔

Check Also

معروف ماڈل نے ہانیہ عامر کے قریبی دوست عمر مختار کو بے نقاب کردیا

پاکستانی ماڈل ماہ نور رحیم نے اداکارہ ہانیہ عامر کے قریبی دوست اور پروڈیوسر عمر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *