ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان آج ہو گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان آج ممبئی میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت 15 فروری کو مدمقابل آئیں گے۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز کولکتہ اور ممبئی جبکہ فائنل احمد آباد میں ہوگا۔

تاہم پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دونوں میچز کولمبو منتقل ہوجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہرگروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جہاں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جس میں سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Check Also

آسٹریلین اوپن: نوواک جوکووچ نے54 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اپنے شاندار کریئر میں ایک اور تاریخی سنگِ میل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *