ایک شخص کی خود کو آگ لگا کرخود سوزی کی کوشش

کراچی :سعیدآباد کے علاقے میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے شخص نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے لڑکی کی بے وفائی کے باعث خودکشی کا فیصلہ کیا تھا۔

سعیدآباد کے علاقے بلدیہ مرشد اسپتال کے واش روم میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ عبدالرحمان ولد غلام رسول کے نام سے کی گئی۔ زخمی ہونے والا شخص 85 فیصد تک جھلسا ہے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمی شخص نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ مواچھ گوٹھ کا رہائشی ہے۔ اس کی نیازی کالونی کی رہائشی ایک لڑکی سے دوستی تھی۔

اس نے بتایا کہ لڑکی نے مجھ سے 50 ہزار روپے مانگے تھے جو میں نے اسے دے دیے تھے ، مجھ سے رقم لینے کے بعد لڑکی مجھے کسی اور کے ساتھ دکھائی دی ، جس پر میں نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کا فیصلہ کیا تھا۔

Check Also

کورنگی میں آوارہ کتوں کا معصوم بچی پر حملہ،چہرہ بری طرح زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گلی میں کھیلتی ایک معصوم بچی آوارہ کتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *