لیسکو صارفین کیلئے سولرگرین میٹر پر پابندی عائد

لاہور: وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد کردی گئی۔

لیسکو حکام کے مطابق لیسکو کے ہزاروں صارفین سولر گرین میٹرز سے محروم رہیں گے، نیپرا نے میٹر لگانے کی ہدایت کی تھی لیکن وزارت توانائی نے پابندی لگا دی۔

حکام نے کہا کہ ہم وزارت توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، سولر گرین میٹر لگانے پر پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔

حکام کے مطابق گھریلو اور صنعتی صارفین کو سولر گرین میٹر لگانا بند کردیے ہیں، اب نئی سولر گرین میٹر پالیسی آنے پر ہی میٹر لگائے جائیں گے، دیگر تمام ڈسکوز نے بھی سولر کنکشن دینا بند کر دیے ہیں۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *