پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی۔

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کسی بھی شہری علاقے میں کارروائی نہیں کی، ایک ذمہ دار ملک کے طور پر پاکستان نے ہر ممکن اسٹریٹیجک احتیاط کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو ہماری آرمی، نیوی اور فضائیہ الرٹ ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے کئی ڈرونز نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی، بھارت کے ڈرون نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو گرایا۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *