کوئٹہ: 800 سے زائد غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل، ایک کو گرادیا گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 800 سے زائد غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کیے گئے ہیں۔

اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں چند ماہ میں تجاوزات کے خلاف 3 ہزار سے زائد آپریشنز کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں سرکاری زمین پر تعمیر غیرقانونی پیٹرول پمپ گرادیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Check Also

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مہنگا ہوگیا،چاندی کی قیمت مستحکم

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، جبکہ چاندی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *