آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی:شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ کے مطابق شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کل کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 70 فیصد کے درمیان رہ سکتا ہے۔

آج صبح حدِ نگاہ 4 کلومیٹر اور نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس سے شہریوں کو سرد اور خشک موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہلکے گرم کپڑے پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *