چیف جسٹس آف پاکستان کاشکریہ ادا کرتے ہیں:علیمہ خان

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سب کی نظریں چیف جسٹس آف پاکستان پر تھیں، انصاف ملنا بانی کا حق ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر کوئی اور پیغام نہیں دیں گے، نہ میڈیا سے بات کریں گے۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ہمت کی ہے، انہوں نے ایک وکیل کو ملاقات کی اجازت دی ہے، اب دیکھنا ہے کہ جیل انتظامیہ بیرسٹر سلمان صفدر کو کیا کہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اس وقت عدالت کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ کل عدالت میں رپورٹ جمع کروائیں گے، ہم اپنی ملاقات کے لیے یہاں آئے ہیں۔

بانئ پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر بانی کے حالات پر سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، ججز کو اب ہمت کرنی چاہیے کیونکہ عدالتی نظام ختم ہو چکا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہم ڈھائی سال سے غیر یقینی صورتِ حال میں ہیں، عدالتوں سے صرف انصاف مانگ رہے ہیں، اس وقت امتحان عدالتی نظام کا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف جسٹس کے احکامات پر کتنا عمل درآمد ہوتا ہے۔

Check Also

سولر صارفین کے لیے بُری خبر، نیٹ بلنگ کا نیا نظام متعارف، ریٹ بھی کم کردیا گیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *