برطانیہ کے سپر اسٹورز کا رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو بڑا ریلیف

برطانیہ میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف سپر مارکیٹس نے مسلم کمیونٹی کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں تقریباً 50 فیصد تک کمی کی گئی ہے جبکہ ساڑھے 12 پاؤنڈ وزنی آٹے کا تھیلا 6 پاؤنڈ 25 پینس میں دستیاب ہے۔

اسی طرح 10 کلو چاول کے تھیلے پر 5 پاؤنڈ اور 5 کلو چاول پر 3 پاؤنڈ تک کی بچت دی جا رہی ہے، جس سے رمضان کے دوران گھریلو اخراجات میں کمی آئے گی، ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام رمضان کے دوران بڑھتی ہوئی طلب اور کمیونٹی سپورٹ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ چند برسوں سے بڑی سپر مارکیٹس رمضان کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹس، حلال فوڈ سیکشنز کی توسیع اور افطار پیکجز متعارف کراتی رہی ہیں۔

دوسری جانب خلیجی ممالک میں بھی رمضان کے دوران اشیاء ضروریہ پر خصوصی رعایتوں کی روایت برقرار ہے، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں سرکاری نگرانی میں بڑے ریٹیل اسٹورز آٹا، چاول، چینی اور تیل سمیت بنیادی اشیا پر خصوصی پروموشنز اور سبسڈی پیش کرتے ہیں تاکہ قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔

اسی طرح ملائیشیا میں بھی رمضان بازاروں اور سرکاری اقدامات کے تحت اشیائے خورونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں سستے بازار لگا کر عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے۔

Check Also

برازیلین فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کرلیا

برازیلین فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ غیر ملکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *