تربت: گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

تربت: تربت میں گھر پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد میں کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

Check Also

سندھ حکومت نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2026 سے31جولائی تک ہوں گی۔  …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *