اسرائیلی صدر ہرزوگ ایرانی میزائل حملے میں بال بال بچ گئے

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ایرانی میزائل حملے میں محفوظ رہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر ہرزوگ شمالی اسرائیل میں موجود تھے جب پہاڑی علاقے میں ایک میزائل گرا، اور اسی دوران صدر شمونہ کریات میں نیوز کانفرنس کر رہے تھے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 78 ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران تل ابیب، ایلات اور ڈیمونا پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایرانی فورسز نے حملوں میں جدید میزائلز جیسے عماد اور قدر استعمال کیے، اور جدید ڈرونز کے ذریعے دشمن کے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسرائیل-ایران تنازع کی ایک اور تازہ کڑی ہیں۔

Check Also

نیوزی لینڈ کا 16 سال سے کم عمر افراد کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا فیصلہ

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *