سونے کی ایک بار پھر اونچی اُڑان، فی تولہ قیمت میں 15 ہزار روپے سے زائد اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا بڑھ کر 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 31 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 152 ڈالر مہنگا ہو کر 4565 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور فی تولہ چاندی 370 روپے بڑھ کر 7 ہزار 824 روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سونے کی قیمت میں تاریخی کمی دیکھی گئی تھی، تاہم اب صرف دو دن کے دوران سونے کی قیمت میں تیزی سے ریکوری ہوئی ہے۔ ایک دن میں 43 ہزار روپے کمی کے بعد دو روز میں فی تولہ سونا مجموعی طور پر 31 ہزار 500 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

Check Also

وزیراعظم کی خلیجی ممالک کواشیائے خورونوش کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خلیجی ریاستوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *