کراچی: ڈاکوؤں نے میڈیکل کالج کی طالبات کو وین میں داخل ہوکر لوٹ لیا

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں میڈیکل کالج کی طالبات کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، مسلح ملزمان نے طلبہ وین میں داخل ہو کر لوٹ مار کی۔

پولیس کے مطابق جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبات اس وقت واردات کا شکار ہوئیں جب وہ وین میں سوار تھیں۔ اسی دوران تین مسلح ملزمان وین میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر طالبات کو یرغمال بنا لیا۔

ملزمان نے طالبات سے موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔

حکام کے مطابق واردات میں تین ملزمان ملوث ہیں، جن کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Check Also

مستونگ ، کسٹم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ، 35 افراد زخمی ، 100 گاڑیاں جل گئیں

مستونگ میں لکپاس کے قریب کسٹم کے گودام میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *