کراچی میں ہفتے کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی:مغربی سسٹم کے زیر اثر شہر قائد میں ہفتہ 28 مارچ کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سیںٹر پیش گوئی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی تا درمیانی اور کہیں قدرے تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔

دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو، جیکب آباد اور کشمور سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

شدید آندھی اور جھکڑ چلنے کے سبب کمزور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ بارشوں کے دوران آسمانی بجلی بھی گر سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ تر دھوپ رہنے کی توقع ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید طبیعت خراب ہونے پر جیل سے ہسپتال منتقل

لاہور: لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *