اگر 20 کروڑ دینے کے باوجود علی حیدر میرے ساتھ نہیں گائیں گے تو کوئی بات نہیں،چاہت فتح علی خان

پاکستانی سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے علی حیدر کے حالیہ بیان پر طنز کے تیر چلا دیے۔

علی حیدر، جو گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور میوزیشن بھی ہیں، ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ اگر 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر راضی ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی جینے دیں، یہ اس کا وقت ہے اور شاید اللہ نے اس کی کوئی بڑی دعا قبول کی ہے، اس لیے ان کے اور اللہ کے درمیان مت آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہت کو لوگ مزاحیہ یا تفریحی فنکار کہہ سکتے ہیں لیکن کم از کم انہیں جینے کا حق ضرور دیں۔

اس گفتگو کے بعد چاہت فتح علی خان نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں علی حیدر کو جواب دیتے ہوئے نہ صرف ان کے گانے پر طنز کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ علی حیدر کراچی چھوڑ کر امریکا جا بسے ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر 20 کروڑ دینے کے باوجود وہ میرے ساتھ نہیں گائیں گے تو کوئی بات نہیں، میں تو خود ایک غریب آدمی ہوں اور اتنی بڑی رقم دینے کی استطاعت ہی نہیں رکھتا، البتہ میں بھی جلد امریکا جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Check Also

پہلا شوہر 15سال بڑا، جبکہ ہونے والا شوہر 20 سال چھوٹا ڈاکٹر نبیحہ علی

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *