پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2158 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 67 ہزار 676 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
آج کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 221 پوائنٹس کی نچلی سطح تک گیا، جبکہ 1 لاکھ 67 ہزار 844 پوائنٹس کی بلند سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 517 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے پر آ گیا۔
THE PUBLIC POST