بھارتی میڈیا کو لائیو شو میں سخت جواب،امریکی سفارتکار نے غیر سنجیدہ رویہ بے نقاب کر دیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر اہمیت مل رہی ہے، تاہم اس پیشرفت پر بھارت اور اس کے میڈیا کی جانب سے منفی ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کو سفارتی دباؤ سے بچانے کے لیے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر دی۔

ایک نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام کے دوران سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے بھارتی اینکر کے سوالات پر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا۔ امریکی نائب صدر کی سیکیورٹی سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات مؤثر ہیں اور ایسی باتیں غیر ضروری خدشات کو ہوا دینے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کے طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اس وقت مہنگائی، روزگار اور توانائی جیسے سنجیدہ مسائل زیر بحث ہیں، لیکن بھارتی میڈیا ان اہم معاملات کو نظر انداز کر کے ہر موضوع کو پاک بھارت تنازع کا رخ دینے کی کوشش کرتا ہے، جو غیر سنجیدہ صحافت کی عکاسی ہے۔

جیفری گنٹر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایسے رویے پر بھارتی میڈیا کو کچھ دیر کے لیے کمرے میں بند کر دینا چاہیے تاکہ وہ سنجیدگی سیکھ سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ غیر ضروری بحث کے بجائے جنگ بندی اور امن کی عالمی کوششوں کو سراہنا زیادہ ضروری ہے۔

Check Also

سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 17 افراد ہلاک

منیلا: کئی دہائیوں کے طاقتور ترین سمندری طوفانوں میں سے ایک طوفان باوی کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *