بڑی تعداد میں مکمل خالی ٹینکر امریکا تیل اور گیس لوڈ کروانے آرہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر بڑی تعداد میں مکمل خالی ٹینکر امریکا تیل اور گیس لوڈ کروانے آرہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز امریکا کا رخ کر رہے ہیں تاکہ وہاں سے تیل اور گیس لوڈ کر سکیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے آئل ٹینکرز، جو اس وقت خالی ہیں، امریکا پہنچ رہے ہیں تاکہ اعلیٰ معیار کا تیل اور گیس حاصل کر سکیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا کے پاس توانائی کے ذخائر نہ صرف وافر مقدار میں موجود ہیں بلکہ معیار کے لحاظ سے بھی نمایاں ہیں، اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی تیل و گیس عالمی سطح پر مسابقتی برتری رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا عالمی خریداروں کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Check Also

فیفا ورلڈ کپ کے جوش میں انوکھا فٹبال ٹورنامنٹ، ٹرافی کے بجائے بکرے انعام میں دیے گئے

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ایک قبائلی گاؤں میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *