پاکستان کسٹمز کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، 12کروڑ مالیت کی امریکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاؤنج میں ایک مؤثر کارروائی کے دوران بھاری مالیت کی غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز خضر فیض کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے بیرونِ ملک روانہ ہونے والے ایک میاں بیوی کے قبضے سے 40 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔

حکام کے مطابق مذکورہ جوڑا کینیڈین شہریت کا حامل ہے، تاہم انہوں نے اپنے ہمراہ لے جانے والی غیر ملکی کرنسی کی تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں، جو قانونی تقاضوں کے خلاف ہے۔

کسٹمز حکام نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے تعاون سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو روک کر کرنسی قبضے میں لے لی۔

متعلقہ حکام نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کو تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Check Also

مستونگ ، کسٹم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ، 35 افراد زخمی ، 100 گاڑیاں جل گئیں

مستونگ میں لکپاس کے قریب کسٹم کے گودام میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *