سندھ میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ کیلیے بڑے فیصلے،نئی بسیں اور روٹس شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی:سندھ حکومت نے صوبے میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بڑے فیصلے کیے ہیں، جن میں نئی بسیں اور روٹس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی، نئے روٹس کے اجرا اور خواتین کے لیے خصوصی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کنول نظام بھٹو، پیپلز بس سروس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے حالیہ ہفتے سکھر تا شکارپور پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سکھر اور حیدرآباد میں خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرنے کی تقریبات جلد منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Check Also

Polskie kasyna online – które są najbezpieczniejsze?

Polskie kasyna online – które są najbezpieczniejsze? ▶️ GRAĆ Содержимое Weryfikacja licencji i aktualność regulacji …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *