سوات: منشیات بحالی مرکز میں مریض کی مبینہ خودکشی

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے سیدو شریف میں قائم منشیات بحالی مرکز میں زیرِ علاج ایک مریض مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کے بعد مرکز میں ہنگامہ آرائی ہوئی، جس کے دوران متعدد مریض فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا مریض بحرین کا رہائشی تھا، اور ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت مرکز میں صرف ایک سیکیورٹی گارڈ تعینات تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *