راولپنڈی؛ 11 سالہ بچہ سے مسجد کےخادم کی زبردستی کی مبینہ کوشش، مقدمہ درج

راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 11 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کو بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فوری مداخلت کے باعث بچے کو محفوظ کر لیا گیا جبکہ مسجد کے خادم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی کے بیان کے مطابق وہ چناب بلاک میں رہائش پذیر ہیں اور ان کا کمسن بھائی ٹیوشن سے واپسی پر گلی نمبر 31 میں ایک شخص نے روک لیا، جسے بعد میں مسجد کا خادم بتایا گیا۔

شکایت میں مزید کہا گیا کہ ملزم نے بچے کو دھمکیاں دے کر مبینہ طور پر مسجد کے تہہ خانے میں لے جانے کی کوشش کی۔ واقعے کی مزید چھان بین کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت اقدام سے بچے کو کسی بڑے نقصان سے بچا لیا گیا، تاہم وہ ذہنی دباؤ اور خوف کا شکار ہے۔ حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

پاکستان اپنی سرزمین پر بیرونی دہشتگردی کو ہر قیمت پر ختم کرنے کیلیے پُرعزم ہے، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر بیرونی دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *