نیپرا کے فیصلے کے بعد شہریوں کے بجلی کے نرخ میں کسی طرح کی کمی نہیں آئے گی، کے الیکٹرک

کراچی (پبلک پوسٹ)کے الیکٹرک نے صارفین کو واضح کیا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کے بعد شہریوں کے بجلی کے نرخ میں کسی طرح کی کمی نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے پہلے اضافی ٹیرف دینے اور پھر واپس لینے کے بعد کم ٹیرف نے کے الیکٹرک کے صارفین میں بے چینی پیدا کردی ہے۔

ذرائع کے الیکٹرک نے بتایا کہ نیپرا کے ملٹی ائیر ٹیرف میں کے الیکٹرک کے فی یونٹ 7 روپے 60 پیسے کی کمی کے الیکٹرک پر بجلی بن کر گری ہے، نیپرا موجودہ فیصلے سے ادارے کو 100 روپے کا سالانہ نقصان ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیپرا کے نئے فیصلے سے ہماری مالی مشکلات یقیننا بڑھیں گی، فیصلے سے کے الیکٹرک کو شدید مالی مشکلات اور مرمتی کام متاثر ہوگا ۔

مالی مشکلات میں اضافے سے موسم سرما میں بدترین لود شیڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور نیپرا کے نئے فیصلے سے جن علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی وہاں بھی لوڈ شیڈنگ شروع ہونے کا اندیشہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کیش فلو میں کمی سے مقامی مینٹینس کا کام متاثر ہونے کے ساتھ ضروی آلات کی امپورٹ بھی تقریبا بند ہوجائے گی کیونکہ کے الیکٹرک نیٹ میٹرنگ سمیت مینٹیس کے لئے پرزہ جات باہر سے امپورٹ کرتی ہے، کیش فلو میں کمی کے باعث کے الیکٹرک کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات یقینی ہوں گی۔

نیپرا کے نئے فیصلے میں بلوں کی ریکوری کو تقریبا 100 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم فیصلے پر قانونی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں ، موجودہ فیصلے سے ہماری مالی مشکلات یقیننا بڑھیں گی، ہماری کوشیش ہوگی کہ مالی مشکلات کے باوجود شہر میں بجلی کی سپلائی کو بہتر طریقے سے جاری رکھیں۔

نیپرا کے فیصلے کا عوام پر براہ راست اثر نہیں پڑے گا تاہم شہریوں کے بجلی کے نرخ میں کسی طرح کی کمی نہیں ائے گی ۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *