پی آئی اے افسر پروٹوکول کی آڑ میں شراب کی بوتلیں نکلواتے پکڑا گیا

لاہور:پی آئی اے کا آفیسر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروٹوکول کی آڑ میں شراب کی بوتلیں نکلواتے پکڑا گیا۔

کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بوتلیں قبضہ میں لے لیں، پکڑے جانے والے آفیسر کا انٹری پاس منسوخ کر دیا گیا اور معطل کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اتحاد ایئر لائن سے آنے والا ایک مسافر اپنے ساتھ 65 کے قریب اعلیٰ کوالٹی کی شراب ساتھ لے کر آیا۔

پی آئی اے کے آفیسر صفدر گوندل جو پسنجر سروس آفیسر مع ساتھی آئے اور اس مسافر کو پروٹوکول کی آڑ میں نکلوانے کی کوشش کی مگر کسٹم آفیسر نے سامان کلیئر نہیں کیا اور بوتلیں ضبط کر لیں جس پر مسافر موقع سے فرار ہوگیا، صفدر گوندل اور ساتھی بھی اس دن ایئرپورٹ سے نکل گئے۔

اس حوالے سے کسٹم نے پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر کو اطلاع دی جس پر ان کے افسر ایئرپورٹ ڈیوٹی پر آئے تو کارروائی شروع کر دی گئی اور اسٹیشن مینجر نے اس حوالے سے ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔

اے ایس ایف نے کارروائی شروع کرتے ہوئے ان افراد کا انٹری پاس کینسل، ایئرپورٹ ڈیوٹی سے ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کا کہا ہے۔ پرواز EY 284 ابو ظہبی سے آئی تھی۔

پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ متعلقہ آفیسر کو معطل کر دیا گیا ہے اور قانون کے تحت کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے، ملوث ہونے پر قانون کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Check Also

لیاری: پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کا بچہ بچہ رونالڈو اور میسی ہے!

پاکستان میں ویسے تو کرکٹ کو پسند کیا جاتا ہے مگر عالمی سطح پر سرفہرست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *