جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف تحریک کا اعلان،عید کے بعد پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی اور بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عید کے بعد پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مڈل کلاس طبقہ مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں سے شدید متاثر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بجلی سستی ہوتی تو عوام سولر سسٹم لگانے پر مجبور نہ ہوتے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی “شہباز اسپیڈ” سے بڑھ رہی ہے جس کے باعث عام شہری کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ عید کے بعد احتجاجی تحریک کے تحت پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی، تاہم اس دوران صرف ایمبولینسز کو چلنے کی اجازت ہوگی۔

Check Also

ہانیہ عامر اسٹار ہیں،زیادہ معاوضہ لینے میں برائی نہیں: فیصل قریشی

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اسٹار پاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *