امریکا نے ایران پر پھر حملہ کر دیا،مذاکراتی عمل کو بڑا دھچکا

جنگ بندی اور مذاکرات کی کوششوں کے دوران امریکا نے جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے ، جس میں ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹکام نے بتایا کہ بارودی سرنگین بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج جاری جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی افواج کا دفاع کرے گی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ٹموتھی ہاکنز نے بتایا کہ امریکی فوجیوں اور جنگی بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے یہ کارروائی ضروری تھی ، امریکی افواج کو ایرانی فوجی سرگرمیوں سے خطرہ محسوس ہو رہا تھا۔

اس سے پہلے ایران کے شہر بندر عباس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔ ایرانی میڈیا نے کہا تھا کہ بندرعباس میں صورتحال کنٹرول میں ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

Check Also

’لاک اپ سیزن 2‘ کا فائنل:شریا کلرا نے شیوانگی جوشی کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی

نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو ’لاک اپ: سچ یا سزا‘ کا فاتح سامنے آگیا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *