شارع فیصل پر ٹریکٹر کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ٹریکٹر ڈرائیور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی میں شارع فیصل پر پولیس آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بچہ اپارٹمنٹ کے باہر سائیکل چلا رہا تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو تحویل میں لے کر واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شہریوں نے شہر میں بھاری گاڑیوں کی بے احتیاطی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

Check Also

کورنگی میں آوارہ کتوں کا معصوم بچی پر حملہ،چہرہ بری طرح زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گلی میں کھیلتی ایک معصوم بچی آوارہ کتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *