جے یو آئی(ف) کا گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار

گلگت بلتستان:جمعیت علماء اسلام (ف) نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پرجے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری نے کہاکہ فارم 45 سے متعلق تحفظات انتخابی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں، مینڈیٹ پرشب خون مارنے کی کوشش قابل قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی امیدوار کی جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی گئی، شفاف انتخابات کے بغیر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک 24 میں سے 18 نشستوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 9، آزاد امیدواروں نے5، مسلم لیگ (ن) نے 3 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *