کراچی: ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن

کراچی کے ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن کیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق تھانہ گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ، بہادر گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ وسرچ آپریشن کیا۔

پولیس نے کومبنگ و سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے کیا۔کومبنگ وسرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے کئی مقامات کی تلاشی لی گئی۔

پولیس کی جانب سے بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی تصدیق بھی کی گئی۔کومبنگ و سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او سرجانی ٹاؤن کی زیرنگرانی ایس ایچ او گلشن معمار ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔

Check Also

میرے خلاف پروپیگنڈا مہم سےمودی کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ برس پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *