فیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا کے حق میں متنازع فیصلے،فیفا کا دوہرا معیار تنقید کی زد میں

فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں مصر اور ارجنٹینا کے درمیان میچ متنازع صورتحال اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق سنسنی خیز مقابلے میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

دوسرے ہاف کے آدھے سے زیادہ وقت تک مصر کو 0-2 کی برتری حاصل تھی تاہم ارجنٹینا نے مختصر وقت میں 3 گول کرکے میچ کا فیصلہ اپنے حق میں کرلیا۔

ارجنٹینا کی اس فتح میں فیفا کا بھی بڑا کردار نظر آیا جس میں مصر کا ایک واضح گول نہ صرف فاؤل قرار دے دیا گیا بلکہ اختتامی لمحات سے قبل مصر کو واضح پنالٹی سے بھی محروم کردیا گیا۔

میچ کے دوران ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے سنگین فاؤل بھی نظر انداز کیے گئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ Flora& Fauna

سوشل میڈیا صارفین سمیت خود ارجنٹینا کے کھلاڑی اور کوچ بھی ریفریز پر تنقید کرتے نظر آئے اور میچ کو ارجنٹینا کے حق میں فکس قرار دے دیا۔

Check Also

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ ، تمام افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکی ریاست الاسکا میں چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *