کوئٹہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

کوئٹہ: کوئٹہ شہر کے ایک رہائشی کے ہاں ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جس سے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق نومولود بچوں میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی شہری کے تین بچے تھے، جبکہ پانچ نئے بچوں کی پیدائش کے بعد خاندان میں بچوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پانچوں نومولود بچوں کو احتیاطی طور پر آئندہ 10 روز تک خصوصی نگہداشت (سپیشل کیئر) میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔

Check Also

پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان آرمی نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج (ER) کا کامیاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *