وزارت پٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

اسلام آباد: وزارت پٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزیر پیٹرولیم کی زیرِصدارت آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس سہہ پہر 3 بجے ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نئے پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔

نئے میکنزم کے تحت اوگرا نئی قیمتوں کا تعین گزشتہ 7 روز کی اوسط عالمی قیمتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے جاری قیمتیں برقرار رہیں گی۔

Check Also

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان کردیا۔ ون ڈے ٹرائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *