پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد، متبادل جگہ سے متعلق ہدایت لیکرپیش ہونے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی 5 اگست کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پی ٹی آئی رہنما میاں عثمان اکرم کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جلسے کے لیے متبادل جگہ فراہم کر دی جائے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے متبادل جگہ کے لیے کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سے متبادل جگہ پر جلسے کی اجازت سے متعلق ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *