کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس ،ماہرہ خان کا نا انصافی کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ کئی روز سے جبران ناصر کے کچھ بیانات کے کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اب ماہرہ نے میر رضا کے وکیل جبران ناصر کے بیان پر تبصرہ کیا ہے، اداکارہ نے تبصرہ کرتے ہوئے جبران ناصر کو شاباشی دی۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ ’جبران ناصر آپ بہترین کام کر رہے ہیں، ہم سب اس ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، یہ سب بکواس اب ختم ہونی چاہیے‘۔

واضح رہے کہ ہفتے کو میر رضا کی قبرکشائی کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے، دائیں ران اور جبڑے پر فریکچر کے شواہد بھی ملے جبکہ جسم کے نچلے حصے کے ٹشوز پر خون کے دھبے بھی تھے۔

مزید برآں کیس کی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ فارنزک لیب بھیجی گئی شرٹ میں معلوم ہوا کہ رضا کے ہاتھ اور چہرے پر تیزاب پھینکا گیا، تیزاب پھینکنے کا مقصد شناخت کو مٹانا تھا تاکہ کوئی اسے پہچان بھی نہ سکے۔

Check Also

کراچی: حکومتِ سندھ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان

کراچی: حکومتِ سندھ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *