راکھی ساونت پاکستانی رئیلٹی شو ’تماشا سیزن 5‘ کی دیوانی ہو گئیں!

بھارتی اداکارہ اور معروف رئیلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت کی پاکستانی رئیلٹی شو ’تماشا سیزن 5‘ میں بڑھتی دلچسپی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی

اپنے بے باک اور دلچسپ انداز کے باعث خبروں میں رہنے والی راکھی ساونت ان دنوں ’تماشا‘ شو کے مختلف وائرل لمحات پر نہ صرف نظر رکھے ہوئے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ان پر ردعمل بھی دے رہی ہیں، جس کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی پاکستانی رئیلٹی شو کی مداح بنتی جا رہی ہیں۔

ببرک شاہ کو ’میل ورژن آف راکھی ساونت‘ کہہ ڈالا

حال ہی میں شو کے امیدوار ببرک شاہ کے دلچسپ انداز اور حاضر جوابی پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کو گھر میں ہونے والی تلخ بحث اور سنجیدہ صورتحال کو مزاح اور طنز کے ذریعے دلچسپ بناتے دیکھا گیا۔

اس پوسٹ پر راکھی ساونت نے بھی ردعمل دیتے ہوئے دلچسپ انداز میں سوال کیا کہ “کیا ببرک شاہ شو کے ’میل راکھی ساونت‘ ہیں؟”

راکھی کے اس تبصرے نے صارفین کی توجہ حاصل کی کیونکہ وہ خود بھی بھارتی رئیلٹی ٹی وی میں اپنے بے باک، ڈرامائی اور مزاحیہ انداز کے لیے مشہور ہیں۔

Check Also

بہن نے مدھوبالاکی دلیپ کمار سےادھوری محبت کے اصل راز سے پردہ اٹھا دیا

برصغیر کے سنیما کی معروف اداکارہ مدھوبالا کی بہن مدھر بھوشن نے دلیپ کمار اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *