امریکا میں طیارہ گر کر تباہ ، تمام افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکی ریاست الاسکا میں چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں واقع ایک دور دراز امریکی ایئرفورس رڈار سائٹ کے قریب چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی ملٹری نے حادثے اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

امریکی ایئرفورس الاسکن کمانڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے نے اینکریج انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی اور وہ 450 میل مغرب میں واقع ‘کیپ نیونیہم’ ایئرپورٹ جا رہا تھا، جو کہ الاسکا رڈار سسٹم کا ایک اہم مرکز ہے تاہم لینڈنگ کے قریب پہنچ کر طیارہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔

قومی نقل و حمل کے حفاظتی بورڈ الاسکا ریجن کے چیف کلنٹ جانسن کا کہنا تھا کہ طیارے میں 2 پائلٹ اور 6 مسافر سوار تھے، ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تصدیق کی کہ طیارے میں کوئی بھی شخص جانبر نہ ہو سکا۔

الاسکن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رابرٹ ڈیوس نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ہماری ملٹری فیملی کے لیے ایک شدید صدمہ ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو اطلاع دیے جانے کے بعد ان کے نام ظاہر کیے جائیں گے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Check Also

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 100 سے زائد ہلاک

وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب غیر قانونی سونے کی کان زمیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *