کلاسیک کھیل “کنواری ماں”9/10 ستمبر مہران آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا

(شوبز رپورٹر) معروف پروڈیوسر و ہدایتکار ناصر خان اپنا شاندار کلاسیک کھیل “کنواری ماں” مہران آرٹس کونسل حیدرآباد میں 9 اور 10 ستمبر کو پیش کرینگے جس کی تیاریان شروع کردی گئیں ہیں معروف ورسٹائل اداکارہ شانزے ٹائٹل رول ادا کرینگی اسٹیج ک رہے ہیں-

واضع رہے یہ کھیل گزشتہ ماہ کامیابی کے ساتھ پیش کیا جاچکا ہے شانزے سمیت تمام فنکاروں نے بہترین پرفارمنس پیش کرکہ کھیل کو چار چاند لگاۓ تھے اور ناظرین سے بھرپور داد وصول کی تھی “کنواری ماں” کراچی میں شاندار کامیابی کے بعد ڈرامہ پروڈیوسر و ہدایتکار ناصر خان نے فیصلہ کیا کہ اس کھیل کو وہ حیدرآباد کی عوام کے لیے بھی حیدر آباد مہران آرٹس کونسل میں پیش کرینگے

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر خان کا کہنا تھا کہ آج تھیٹر پر وہ اصلاحی ڈرامے کے لیے کوشاں ہیں ہماری کوشش ہے کہ ایسے کھیل پیش کیے جائیں جن میں تفریح کے ساتھ معاشرے کے لیے کوئی مثبت پیغام بھی ہو کنواری ماں بھی ایسا ہی ایک ڈرامہ ہے جو ہنساتا بھی ہے اور عوام کو اصلاحی پیغام دے

ناصر خان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کراچی کی طرح حیدرآباد کی عوام بھی اس کھیل کو بھرپور پذیرائی دیں گی واضح رہے کہ “کنواری ماں” ایک سماجی موضوع پر مبنی اصلاحی کھیل ثابت ہوا

Check Also

سندھ حکومت کرپٹ ہے اور مسائل بھی حل نہیں کرسکتی، منعم ظفر

کراچی: امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے معاملات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *